ہسپتال انتظامیہ مافیا کی بلیک میلنگ کسی صورت میں برداشت نہیں کرے گی،ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ


کوئٹہ: ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں گزشتہ روز پیش آنے والا ناخوشگوارواقعہ غیر تربیت یافتہ سیکیورٹی اہلکاروں کی غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا ناخوشگوار واقعے کے دونوں فریقین میں صلح کروا دی گئی ہے اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں کچھ مافیاء نے اس واقعہ کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کیا انہیں مافیاکی وجہ سے سول اسپتال کوئٹہ کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے سول ہسپتال کوئٹہ میں غیر تربیت یافتہ اہلکاروں کی تعیناتی کے سبب ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عوام کے ساتھ آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس کا سول ھسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ نے سختی سے نوٹس لیا ہے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی نے بتایا کہ سول اسپتال کوئٹہ کا ماحول خراب کرنے والے کچھ مافیا کے خلاف کارروائی کی جاری ہے اور اس مافیا۶ کی ہسپتال کے انتظامیہ امور میں بے جا مداخلت اور بلیک میلنگ کا سختی سے نوٹس لیا ہے اسپتال انتظامیہ ان مافیا کی بلیک میلنگ کو کسی صورت حال میں برداشت نہیں کرے گی سول ہسپتال کوئٹہ میں اس وقت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں ینگ ڈاکٹرز کا کردار قابل ستائش ہے ینگ ڈاکٹرز تمام وارڈز میں چوبیس گھنٹے بلاتعطل اور مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور باقاعدگی کے ساتھ مریضوں کا علاج ومعالجہ کر رہے ہیں ایم ایس نے بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز نے ٹیلی میڈیسن سروس کے ذریعے گھر بیٹھے علاج معالجے کی مفت سہولت عوام کو فراہم کر رہے ہیں۔