پاکستان پر بارش کا نیا سلسلہ آج سے اثر اندا ہوگا، 26 اگست تک رہیگا
وندر (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مون سون ہواؤں کا مضبوط سلسلہ لو پریشر سسٹم آج سے پاکستان پر اثر انداز ہوگا جو 26 اگست کی رات تک جاری رہے گا اس دوران سندھ بلوچستان پنجاب خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے تاہم 24/25/26 اگست تک پھر سے حالیہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہونے کا امکان ہے جو 26 اگست رات گئے تک ختم ہو جائے گا اس دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ایک مرتبہ پھر تیز بارشوں کا امکان ہے جن میں کوئٹہ، زیارت، سبی، چاغی، کوہلو، بارکھان، لسبیلہ، ڈیرہ بگٹی، قلات، نصیر آباد، جعفر آباد، خضدار، تربت، آوران، نوشکی، پنجگور، گردونواح میں اس دوران معتدل سے تیز بارشوں کا امکان ہے آنے والے سلسلے سے سندھ میں بارشوں کے امکانات موجود ہیں جن میں سکھر، مورو، نوابشاہ، لاڑکانہ، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپور خاص، حیدرآباد، دادو، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، شکار پور، قمبر گردونواح میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے کراچی میں اس دوران معتدل سے تیز بارش ہو سکتی ہے محکمہ موسمیات ذرائع۔ اس دوران خیبرپختونخواہ کے 70/80 فیصد علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے بنوں لکی، مروت، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی، ہنگو، کرک بونیر، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گردونواح میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ 23 اگست سے 26 اگست تک جاری ہوگا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ اثر انداز ہوگا۔ اس دوران معتدل سے تیز بارشوں کا امکان موجود ہے اس دوران پنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، کھاریاں، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، ڈسکہ، حافظ آباد، گوجرنوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ چنیوٹ مریدکے قصور پنڈی بھٹیاں، شیخوپورہ، گردونواح میں بھی معتدل سے تیز بارشوں کا امکان ہے ساہیوال، خانیوال، بوریوالا، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، خانپور، مظفر گڑھ، ٹوبہ ٹیگ سنگھ گردونواح میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے یہ سلسلہ جنوبی پنجاب کے علاقوں پر اچھی شدت کے ساتھ اثر انداز ہوگا۔


