لاہور رہائش کرلیں کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا، پرویز الٰہی کا عمران خان کو مشورہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بنی گالہ سے لاہور منتقل ہونے کا مشوہ دیدیا۔ پیر کے روز چوہدری پرویزالٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر انسداد دہشت گردی کے مقدمے کی مذمت اورگرفتاری کے منصوبہ پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو بنی گالہ سے لاہور منتقل ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور کسی کو ہاتھ لگانے کی جرا¿ت نہیں ہوگی۔ عمران خان کی گرفتاری میں پنجاب حکومت بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی۔ عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی کی بھی ضرورت نہیں ہوگی ملاقات کے دوران صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص ان کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی غور وخوض،پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،علاوہ ازیںوزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ،راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین کے لئے جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر بھی بات چیت کی ، پی ٹی آئی چےئرمےن نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی جس پر چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور انتظامیہ متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس کے ساتھ میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جبکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوںہم نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے جامع پلاننگ کر رکھی ہے ۔ عمران خان نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کو سراہا اس موقع پر دونوں باپ بیٹے نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد بھی دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں