سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اور ہیضے کی وبا پھوٹنے لگی
سرگودہ(انتخاب نیوز)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اور ہیضے کی وبا پھوٹنے لگی، لوگ ان بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگ آلودہ اور مضر صحت پانی پینے کی وجہ سے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ سیلابی پانی میں افزائش والے مچھر ڈینگی کا موجب بن رہے ہیں،مریضوں کا ہسپتال میں رش لگ گیا ، ہسپتالوں میں اینٹی بائیوٹکس ودیگر مطلوبہ ادویات کی کمی کی شکایات بھی ہیں جس سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں حکومت فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔
Load/Hide Comments


