اساتذہ مطالبات، ملازمین تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کا روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی ریلیوں کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تادم مرگ بھوک ہڑتالی ساتذہ کی تشویشناک حالت اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے اساتذہ ملازمین کے مطالبات اپ گریڈیشن کیلئے مزدور ملازمین تنظیموں کی یونینز فیڈریشنز اور سیاسی جماعتوں نے روزانہ کی بنیاد پر شام پانچ بجے کوئٹہ میں ریلیاں مظاہرے منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ 29 اگست 2022 ء سوموار اساتذہ ملازمین کے مطالبات کی حمایت میں کوئٹہ میں دن گیارہ بجے مزدور ملازمین اساتذہ کی تنظیموں یونینز فیڈریشنز اور سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم پر بھر پور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور ایدھی چوک پر دھرنا دی جائیگا اور اسی روز اندرون بلوچستان بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد ہوں گے۔اس بات کا فیصلہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے اساتذہ ملازمین کے مطالبات اپ گریڈیشن کیلئے مزدور ملازمین تنظیموں کی یونینز فیڈریشنز اور سیاسی جماعتوں کی کمیٹی کے سربراہ مزدور رہنما خان زمان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں بلوچستان ملازمین اتحاد کے وائس چیئر مین قاسم خان جنرل سیکرٹی منیر احمد بلوچ کلیم اللہ ریکی عبداستار محمد حسن بلوچ فضل محمد عابد بٹ قادر رئیسانی امین اللہ درانی صلاح الدین اچکزئی خیر محمد شاہین بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر حاجی عزیز لانگو نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما عبید اللہ لاشاری انیل غوری۔ محمد نعیم بنگلزئی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے رہنما امین اللہ ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے اساتذہ ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بارشوں و سیلاب سے بیدا مشکلات اور جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کیا گیا۔کمیٹی کے سربراہ خان زمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے اساتذہ ملازمین کے مطالبات اپ گریڈیشن کا نوٹفیکشن جاری کرے بیس روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں حکومتی سرد مہری اور فرائض سے غفلت درست اقدام نہیں آج بلوچستان کے ملازمین کو جس طرح نظر انداز کیا جارہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ تسلیم شدہ مطالبات اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ملازمین مزدور اساتذہ سراپا احتجاج ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ایسی صورتحال میں جدوجہد ہی حقوق کے حصول کا واحد راستہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام تنظیموں یونینز و فیڈریشنز اور سیاسی جماعتوں نے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج اور 29 اگست کو ریلی و دھرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے بھر پور کام کیا جائے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اساتذہ کے مطالبات کی حمایت کے اعلان اور احتجاج میں شرکت کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ملازمین کی جدو جہد حقیقی بنیادوں پر منظم ہوگی۔


