پنجگور، چتکان بازار کا ٹرانسفارمر تین روز سے خراب، کاروبار ٹھپ
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے تجارتی مرکز چتکان بازار کے مین ٹرانسفارمر کی گزشتہ تین روز خرابی کی وجہ سے سینکڑوں دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہوگئی ہے محکمہ واپڈا کو اطلاع دینے کے باوجود بھی کوئی پرسان حال نہیں دکانداروں نے کہا ہے کہ پنجگور چتکان بازار کا مین دوسو کے وی ٹرانسفارمر نیشنل ہوٹل کے سامنے نصب گزشتہ تین دن سے خراب ہے جس کی وجہ سے بازار کے سینکڑوں دکانداروں کا کاروبار روک گیا ہے انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے محکمہ واپڈا کو اطلاع دی ہے لیکن جب تک واپڈا کو بھتہ نہیں دو گے نہیں آئیں گے انہوں نے کہا ہے کہ جب سے پنجگور میں بارڈر ٹوکن اسٹکیرز سسٹم کا سلسلہ چل رہا ہے انجمن تاجران کہیں نظر نہیں آتے ہیں پنجگور بازار مختلف مسائل کے رحم و کرم پر ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور و صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ سے اپیل کی ہے کہ چتکان بازار ٹرانسفارمر کا نوٹس لیں۔


