وزیراعظم کی بلوچستان میں فوری طور پر گیس کی فراہمی بحال کرنے کی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں گیس سپلائی بحال کرنے کیلئے چیف سیکرٹری کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس مقصد کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام کے تکالیف اور مشکلات کو کم کیا جاسکے اور جلد سے جلد گیس کی بحالی ممکن ہوسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے جعفر آباد کے دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو عوام کی شکایت تکلیف کے پیش نظر خصوصی ہدایت کی کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے پائپ لائن کی بحالی کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کے مشکلات کم کیا جاسکے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ،بولان،نصیر آباد،سکھر شاہراہ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا پاکستان آرمی کی جانب سے بھی اسٹیل کے برج دیئے جائینگے تاکہ شاہراہ اور ٹرین سروس بحال ہو بلوچستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے زمینی راستے بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو آنے جانے اور بلوچستان کے پھلوں کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانے میں مشکلات کے پیش نظر فوری طور پراقدامات کئے جائیں اس حوالے سے پاکستان آرمی بھی ان کے ساتھ بھر پور معاونت کریگی تاکہ راستے بحال ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں