بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ ، شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد(انتخاب نیوز) بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔
Load/Hide Comments


