ثاقب نثار نے مجھے بالواسطہ کہا کہ میں نواز شریف اورمریم نواز کے خلاف بیان دوں، طلال چوہدری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مجھے بالواسطہ کہا کہ میں نواز شریف اورمریم نواز کے خلاف بیان دوں، عدلیہ کو اگر نظر ثانی کرنی ہے تو تمام سزاو¿ں کی کرنا ہوگی جو ثاقب نثار نے دی، میں ثاقب نثار پر الزام نہیں لگا رہا، حقائق بیان کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عادی مجرم ہیں، مجھے بھی دوبارہ جواب دینے کا موقع دیا جاتا تو شاید ریلیف مل جاتا۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلے ہی ایک توہین عدالت کیس میں وارننگ ہوچکی ہے، سوتیلے اور لاڈلے والا سلوک ختم ہونا چاہیے، مجھے اور دانیال عزیز کو وارننگ نہیں دی گئی، فرد جرم عائدکی گئی، ہم اپنی صفائیاں دیتے رہے مگر کہیں سنوائی نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں