سردار عطاءاللہ مینگل کی تدریسی تربیت کو سیاسی جہد کار اپنے عمل کے ساتھ جوڑ دیں، این ڈی پی

حب (پ ر) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرزمین نے ہردور میں بہادر سپوت پیدا کیے ہیں، جنہوں نے اپنی بے لوث جدوجہد کے ذریعے اس گلزمین کو سرسبز و شاداب رکھا ہے۔ بلوچ شہداءو اسیران کی بے پناہ قربانیوں کے توسط سے بلوچ قوم کو جبر وتشدد کے نو آبادیاتی طرز پالیسیاں اپنے زیر عتاب نہ رکھ سکے اور بلوچ آج بھی پوری جرا¿ت و ہمت کے ساتھ اپنے مو¿قف پر ڈٹ کر قائم، اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سردار عطاءاللہ مینگل (مرحوم) کے بلوچ قوم سمیت تمام محکوم اقوام سے دوستی کے تاریخی کردار پر نظردوڑائی جائے تو ان کی ذہانت، بہادری اور استقامت کی بدولت بلوچ قوم کو ہردور میں ایک بہترین رہنمائی حاصل ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سردار عطاءاللہ مینگل (مرحوم) کی سیاسی جدوجہد، مثبت سوچ اور حقیقت پسندی بلوچ سیاسی کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے۔ سردار عطاءاللہ مینگل بلوچ تاریخ کا ایک اہم جز ہیں، جسے کبھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے کہے گئے الفاظ آج بھی نوشتہ دیوار ہیں جسے فراموش کرنا سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے۔ ترجمان نے بیان کے آخر میں کہا کہ سردار عطاءاللہ مینگل (مرحوم) کی پہلی برسی پر نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بمقام حب میں ایک روزہ تعزیتی ریفرنس 2 ستمبر 2022ءبروز جمعہ کو منعقد کرنے جارہاہے، جس میں ان کے سیاسی کردار پر روشنی ڈالی جائے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ سردار عطاءاللہ مینگل (مرحوم) اپنے عہد کی ایک تاریخ ساز شخصیت تھے جو آج موجودہ نسل کیلئے اپنے پیچھے فکر وعمل پر مشتمل بلوچ قوم دوستی و دیگر محکوم اقوام کے ساتھ مثبت تعلق کا درس چھوڑ کر چلے گئے ہیں اورضرورت ہے کہ سردار عطاءاللہ مینگل مرحوم کی تدریسی تربیت کو آج کے سیاسی جہد کار اپنے عمل کے ساتھ جوڑ دیں تاکہ بھٹکنے کے بجائے بلوچ قوم اپنی منزل پر مکمل توجہ مرکوز کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں