لورالائی ڈویژن میں بعض بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب، عوام کو مشکلات

لورالائی (انتخاب نیوز) لورالائی ڈویژن اور صوبے کا دوسرا بڑا شہر ہے اس وقت بعض بنکوں کے اے ٹی ایم مشینیں عارضی طور پر خراب ہیں بعض میں کیش کی قلت سے سرکاری تاجرزملازمین اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے لوگ کئی کئی بار مختلف بنکوں کا چکرلگاتے ہیں لیکن کسی بھی بنک میں انھیں کیش نہیں ملتی لورالائی میں تمام اہم سرکاری اور غیر سرکاری بنکس موجود ہیں لیکن اسکے باوجود بنکوں کے اے ٹی ایمز مشینوں میں کیش کا فقدان اکثر دیکھنے میں آتا ہے سرکاری ملازمین شہری اور بزرگ اب بھی روایتی طور پر قطاروں میں اپنے چیک کیش کرانے کیلئے کھڑے رہتے ہیں، ایک تو شہریوں کے وقت کا ضیاع ہوتا ہے اور دوسری جانب ٹریفک کا مسئلہ بھی سڑکوں پر گاڑیوں کے کھڑے ہونے سے درپیش ہوتا ہے جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے شہری کسی بھی وقت اے ٹی ایم سے اپنی ضرورت کے مطابق کیش نکال سکتے ہیں لیکن اب یہ سہولت کے بجائے لوگوں کیلئے زحمت بنتے جارہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے تمام بنکوں کے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ماہ کے پہلی تاریخ کو سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کو کیش کی ضرورت پڑتی ہے اور میل و فی میل اپنی شاپنگ کیلئے کسی بھی فرصت کے لمحات میں وقت نکال کر اے ٹی ایم مشین سے اپنا کیش نکال سکتے ہیں۔ لہٰذا فوری طور پر جو مشین اس وقت خراب ہیں انکی مرمت کرالیں اور چوبیس گھنٹے کیش ان اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالی جائیں تاکہ کسی کو بھی زحمت اور مشکل پیش نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں