اگست میں بلوچستان کی شاہراہوں پر 911 حادثات میں 23 افراد جاں بحق، 1317 افراد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کی شاہراہوں پر ماہ اگست میں ٹریفک کے 911 حادثات میں 23 افراد جاں بحق، 1317افراد زخمی ہوگئے۔ ایم ای آر سی کی جاری رپورٹ کے مطابق این 25 لک پاس، مستونگ شاہراہ پر ٹریفک کے 63 مختلف حادثات میں 82 افراد زخمی، قلات میں این 25 شاہراہ پر ٹریفک کے 31 مختلف حادثات میں 47 افراد زخمی، باغبانہ، خضدار این 25 پر ٹریفک کے 34 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق 44 افراد زخمی، تیارو، لسبیلہ این 25 شاہراہ پر ٹریفک کے 135مختلف حاثات میں 237 افراد زخمی، ورند لسبیلہ این 25 شاہراہ پر ٹریفک کے 184 مختلف حادثات میں 1 شخص جاں بحق 225 افراد زخمی، سرانان، پشین این 25 شاہراہ پر ٹریفک کے 43 مختلف حادثات میں 1شخص جاں بحق بحق جبکہ 60افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زیارت کراس، پشین این 50پر 40 مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 61 افراد زخمی، نسئی، قلعہ سیف اللہ این 50 پر 43 مختلف ٹریفک حادثات میں 49 افراد زخمی، شنکئی، قلعہ سیف اللہ این 50 شاہراہ پر 20 مختلف ٹریفک حادثات میں 22 افراد زخمی، بادیزئی، ژوب این 50 شاہرا ہ پر 26 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق 32 افراد زخمی، منیکاﺅ، شیرانی این 50 شاہراہ پر 12 مختلف ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی، گدر، سوراب این 85 شاہراہ پر 70 مختلف ٹریفک حادثات میں 1 شخص جا ںبحق 110 افراد زخمی، گوکرٹ، کچھی این 85 شاہراہ پر 15 مختلف ٹریفک حادثات میں 33 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کیٹل فارم جعفر آباد این 65 شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف 41 حادثات میں 2 افراد جاں بحق 49 افراد زخمی، بختیارآباد، سبی این 65 شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف 39 حادثات میں 1 شخص جاں بحق 72 افراد زخمی، میختر، لورالائی این 70 شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف 14 حادثات میں 1 شخص جاں بحق 14 افراد زخمی ہوئے۔


