حکومتی ذمے داران بلوچستان کی شاہراہوں کو جلد بحال کریں، بس ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مرکزی ترجمان مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن محمودخان بادینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کولنک کرنے والے بین الاقوامی بین الصوبائی اور شاہراہیں خواہ وہ این چالیس تفتان شاہراہ، بولان سے گزرنے والی سبی جیکب آباد شاہراہ، فورٹ منرو سے گزرنے وای اکوئٹہ ڈیرہ غازیخان شاہراہ، ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ اورکوئٹہ کراچی خضدار رتو ڈیرو وغیرہ تمام شاہراہوں کی حالتِ ابتر ہے۔ وزارت مواصلات این ایچ اے وغیرہ روانہ کی بنیاد پر یہ کہہ رہے ہیں اب فلاں روڈ بحال کررہے ہیں اب اسٹیل کے پل ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کررہے ہیں، جنگی بنیادوں پر ایمرجنسی بنیادوں پر کام کررہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اللہ کرے جسکا یہ میڈیا میں دعویٰ کرتے ہیں وہ صحیح ہو۔ دراصل مسئلے کے دیرپا حل کی طرف سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے، جدید طرزِ پر بلوچستان کی تمام شاہراہوں کی حالت ترجیحی بنیادوں پر درست کی جائے۔ تفتان تربت کراچی سے لیکر ڈی آئی خان اور ڈیرہ غازیخان تک تمام پل کازویز اور روڈ شولڈرز جو حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے تقریباً ستر فیصد ختم اور خستہ حالی کا شکار ہوگئے ہیں سے متعلق موجودہ سرکاری ذمہ داران وزارتِ مواصلات وغیرہ اپنی جامع پالیسی کو واضح کریں۔ میر محمود خان بادینی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے سیاسی مینڈیٹ کے وارث تمام نیشنلسٹ پارٹیوں کے لیڈرز اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماءبلوچستان کی موجودہ سیلابی صورت حال سے درپیش سخت مشکلات سے دوچار باسیوں کی داد رسی اور بین الصوبائی شاہراہوں کی بحالی کے کام کو خود بھی براہ راست مانیٹر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں