ڈیرہ مرادجمالی، عدالتوں اور دفاتر سے بارش کا پانی نکالنے میں ضلعی انتظامیہ ناکام

ڈیرہ مرادجمالی (انتخاب نیوز) ڈیرہ مرادجمالی میں سات روز گزرنے کے باوجود سب سے بڑی عدالت سیشن کورٹ انتظامی سربراہ کمشنر نصیرآباد ڈویژن سمیت ڈویژنل ضلعی دفتروں سے بارش کا پانی نکالنے میں ضلعی انتظامیہ ناکام ہوگئی ،سات روز سے عدالتیں بند دفتروں میں سرکاری امور ٹھپ ہوگئے سیلاب متاثرین آفیسروں کو شدید گرمی میں ڈھونڈنے لگے وزیراعظم وزیراعلی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے ڈیرہ مرادجمالی کی سب سے بڑی خیمہ بستی پولیس کے ذریعے خالی کرادی سیلاب متاثرین راشن کےلئے ترس گئے پی ڈی ایم اے کا راشن رات کی تاریکی میں ٹریکڑوں میں سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا انکشاف خواتین اور معصوم بچوں کی چیخ و پکار جبکہ آل ملازمین اتحاد ایپکانصیرآباد دو روز سے ڈپٹی کمشنرکیخلاف احتجاج پر ہیں سوموار نصیرآباد کے تمام دفاترمیں تالابندی اور احتجاجی مظاہرے کااعلان ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں