ہرنائی کوئلہ کان میں حادثہ، کانکن جاں بحق، لاش ورثاء کے حوالے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے میں کان حادثے میں ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طالب لیز ایریا میں کول مائن میں حادثہ کے نتیجے میں ایک کانکن فتح محمد ولد گلا خان قوم صافی سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگیا لاش کو مزدوروں نے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیاگیاہے۔
Load/Hide Comments


