مشرقی بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک
پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مشترقی بھارت میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست بہار میں ہلاکتیں شدید خراب موسم کے دوران ہوئیں، متاثرین میں سے زیادہ تر کسان اور مزدور تھے۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا،بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں مرنے والے 13 افراد کے علاوہ ریاست کے کئی حصوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
Load/Hide Comments


