47 سالہ خاتون لزٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) 47 سالہ خاتون وزیر خارجہ لز ٹ±رس پارٹی ووٹنگ میں مخالف امیدوار رشی سونک کو واضح شکست دیکر برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئیں۔بی بی سی کے مطابق برطانیہ میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے الیکشن میں لز ٹرس نے میدان مارلیا اور کنزرویٹو کی چوتھی اور ملک کی تیسری خاتون وزیراعظم بن گئیں۔ ان کے مدمقابل سابق وزیر خزانہ 42 سالہ رشی سونک تھے۔ملک کی نئی وزیراعظم کا انتخاب ووٹ دینے کے اہل 2 لاکھ ٹوری اراکین کے ذریعے کیا گیا جس میں آغاز سے ہی لز ٹ±رس کو اپنے مدمقابل امیدوار رشی سونک پر سبقت حاصل رہی اور حتمی نتیجہ بھی لز ٹ±رس کے حق میں ہی آیا۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں لز ٹرس نے الیکشن کو سخت جدوجہد کا مقابلہ قرار دیا اور اس کے لیے مخلاف امیدوار رشی سونک کا شکریہ بھی ادا کیا اور ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کا عہد کیا۔ واضح رہے کہ بورس جانسن کو کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جولائی میں مستعفی ہوگئے تھے اور اب وہ آج ملکہ الزبتھ سے ملنے اسکاٹ لینڈ جائیں گے تاکہ باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کر سکیں۔بورس جانسن کے باضابطے مستعفی ہونے کے بعد لز ٹ±رس ملکہ برطانیہ سے ملاقات کریں گی جو انھیں حکومت بنانے کی دعوت دیں گی۔پارٹ کے اندر سے انتخاب کے بعد اب تمام رسمی کارروائیاں ہوں گی۔


