بی آئی ایس پی میں کرپشن، بلوچستان کے 554افسران کو نوٹسز جاری

کوئٹہ:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کرائم سرکل بلوچستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وظیفہ لینے والے گریڈ 17سے 20تک کے 554سرکاری ملازمین کو نوٹسز جاری کر دیئے 3آفیسران نے رقم واپس جمع کرادی جبکہ 70آفیسران کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ایف آئی اے زرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگروم میں خرد برد کے الزام میں بلوچستان کے گریڈ 17سے گریڈ 20کے 554افراد کو نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں بلوچستان کے اعلی عہدوں پر فائز سرکاری آفیسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگروم کے تحت مستحقین کو ملنے والی اپنے اہل خانہ کے نام کرا کر کروڈوں روپے کی کرپشن کی ایف آئی اے زرائع کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے کرپشن میں ملوث آفیسران کے خلاف ایف آئی اے کرمنل ایکٹ 420 اور 462کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے، زرائع کے مطابق کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے خرد برد میں ملوث 3آفیسران نے خرد برد کی رقم ایف آئی اے میں جمع کرا دی جبکہ 70آفیسران کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں