میٹر و پو لیٹن کار پویشن کوئٹہ میں خواتین کی سہو لت کیلئے جینڈر ڈیسک قائم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) میٹر و پو لیٹن کار پویشن کوئٹہ میں خواتین کی سہو لت کے لئے جینڈر ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو سیکر ٹری بلدیات دوستین جمالدینی، ایڈ منسٹریٹر میٹر پو لیٹن کارپویشن کوئٹہ عبد الجبار بلو چ نے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے تعاون سے میٹرو پو لیٹن کار پوریشن کوئٹہ میں جینڈر ڈیسک کا افتاح کر دیا اس ڈیسک کے قیام سے خواتین سمیت مشکلات کا شکار صنفو ں کو معانت ملے گی اس ڈیسک پر گھریلوتشدد، ذہنی صحت سمیت دیگر معاملات میں قانونی معا ونت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں