نیب جہانگیرترین کو نہیں پکڑے گا‘رانا ثناء اللہ

اوکاڑہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد نیب اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں تیز کردے گانیب جہانگیرترین کو نہیں پکڑے گا بیلنس کرنے کیلئے اِدھراُدھر سے گرفتاری کی جائے گی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے‘انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا راناثناء اللہ نے کہا کہ نیب کا ادارہ ملکی مفاد میں نہیں ہے اس نے ملک کو تباہی کے رستے پر ڈال دیا ہے اس وقت نیب کو حکومت نے یرغمال بنارکھا ہے اور اسے پولیٹیکل انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے آج بھی نیب اور ایف آئی اے اپوزیشن کی گرفتاریوں میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے جیسے حکومت میں سارے حاجی نمازی بیٹھے ہوئے ہیں انکا کیس نکلے تو انکوائری کمیشن کی توسیع ہوجاتی ہے اپوزیشن کا خواب میں بھی کچھ نظر آجائے تو پیشیاں شروع ہو جاتی ہیں عید کے بعد نیب اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں تیزی لائے گا صرف بیلنس کرنے کیلئے اِدھر اُدھر سے ایک یا دو گرفتاری کی جائے گی جبکہ نیب جہانگیر ترین کو نہیں پکڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں