بلوچوں پر غداری کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، یاسین آزاد

سابق صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل نے جس طرح دستور آئین اور حقوق کی جنگ لڑی اس کا کوئی ثانی نہیں ،بلوچوں پر غداری کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، آئینی طور پر جس طاقت کا ملک میں سیاست کرنے کا حق نہیں ہے وہی سیاست کررہی ہے،اس سے جان چھڑانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈے پر آنا ہوگا۔سینیئر نائب صدر نیشنل پارٹی سینیٹرکبیر محمد نے کہاکہ عطا اللہ مینگل بلوچستان کی توانا آواز تھے،گوادر کے سر پر ڈیموگرافک چینج کی تلوار لٹک رہی ہے،بلوچستان کا سیاسی نظام آج بھی یرغمال ہے،راتوں رات پارٹیاں بنائی جاتی ہیں بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کو حق نہیں دیا جاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں