آئی ایم ایف کے فنڈز کے اجرا ءکے بعد بھی معاشی حالات ابتر ہیں،شوکت ترین
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میںکہا ہے کہ آئی ایم ایف کے فنڈز کے اجرا ءکے بعد بھی معاشی حالات ابتر ہیں۔حکومت بے خبر ہے کہ معیشت کو کیسے ٹھیک کیا جائے اور مہنگائی کو کیسے کم کیا جائے۔ یہ صرف اپنے فائدے اور انتخابی اصلاحات کو الٹانے کے لیے نیب کو ختم کرنے آئے تھے۔ مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔
Load/Hide Comments


