سیلاب زدگان کی بحالی کی کوششوں پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ضیا لانگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے سیلا ب زدگا ن کے لئے امدادی سامان بھیجنے اور ریسکیو و ریلیف سر گر میوں میں بھر پور حصہ لینے پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حا لیہ با رشوں اورسیلا ب سے بلو چستان میں وسیع پیمانے پر جا نی و ما لی نقصانا ت ہو ئے ہیں صوبائی حکومت، فوج، ایف سی، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ میں ترک حکومت اور عوام کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے بھیجوائے گئے سامان کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حالیہ طو فا نی با رشوں اور سیلا ب نے بلو چستان کے 31اضلا ع کو بری طرح متاثر کیا ہے مذکورہ اضلاع میں صحبت پور ،جھل مگسی ، لسبیلہ ،نصیر آباد ،جعفر آباد میں زیا دہ تبا ہی ہو ئی ہیں صو با ئی حکومت پا ک فوج ،ایف سی ،فلا حی تنظیموں ،ضلعی انتظا میہ اور این ڈی ایم اے کے ساتھ سیلا ب زدگا ن کی ریسکیو اور ریلیف کا کا م جا ری رکھے ہو ئے ہیں ہم ترک حکومت اور عوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ سیلا ب متاثرین کی بحالی میں بھی ہما ری بھر پور معاونت جا ری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں طو فا نی با رشوں سے جہاں انسانی قیمتی جا نوں کا نقصان ہوا ہے وہاں بہت سے لو گ گھر کی چھت ، ما ل مویشی و دیگر سے بھی محروم ہو ئے ہیں ۔


