ملکہ کی آخری رسومات، برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا سیکورٹی آپریشن

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات اور تدفین پر تاریخ کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق دنیا بھر سے آئے تقریبا 500 سربراہان مملکت اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی بڑا اہم اقدام ہے۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ میٹ پولیس کے علاوہ برطانیہ کی تمام 43 ریجنل پولیس فورسز سے سینکڑوں اضافی اہلکار طلب کرلیے گئے۔سیکیورٹی آپریشن میں شامل 10 ہزار اضافی پولیس افسران سمیت 15 سو فوجی اہلکار اور ایک ہزار رضاکار ہمہ وقت ڈیوٹی دیتے رہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار رضاکار سینٹ جان ایمبولینس کے ہمراہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور تھے۔160 فائر برگیڈ، 10 فائر انجن اور 50 فائر فائٹرز بھی ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کی خدمت میں حاضر رہے۔ہجوم کومناسب طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے وسطی لندن میں 22 میل طویل آہنی بیرئیرزنصب کیے گئے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے کے دوران فضائی شور کو کم سے کم رکھنے کے لیے ہیتھرو ایئرپورٹ پر متعدد فلائیٹس کو گراﺅنڈ کردیاگیاتھاجبکہ وسطی لندن کی فضاں میں ڈرون اڑانے پر بھی عارضی پابندی عائد کی گئی تھی۔دریائے ٹیمز میں میرینز آفیسرز بھی حفاظتی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے جبکہ لند کی اونچی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار اور اسنائپرز تعینات کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں