ڈیرہ بگٹی میں ملیریا سمیت دیگر امراض میں اضافہ، ڈینگی کا کیس بھی رپورٹ

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) ضلع ڈیرہ بگٹی بھر میں ملیریا بخار وبائی شکل اختیار کر گیا ڈیرہ بگٹی ٹاون، تحصیل سوئی، سب تحصیل پیرکوہ سمیت دیگر علاقوں میں میں ملیریا بخار وبائی شکل اختیار کرگیا سوئی میں ڈینگی کیس رپوٹ سرکاری ہسپتال اور پرائیوٹ کلینکس سینکڑوں مریض زیر علاج آئے روز ملیریا کیسز میں اضافہ بارش کے بعد مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے جس سے مچھروں کے کاٹنے سے لوگوں میں ملیریا تیزی سے پہل رہا ہے ڈیرہ بگٹی ٹاون اور سوئی ٹاون اور دیگر علاقوں کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز علی سے اپیل کی ہے ملیریا اسپر جلد سے جلد شروع کیا جائے سوئی، پیرکوہ اور دیگر علاقں میں ملیریا بخار وبائی شکل اختیار کر گیا جس میں اکثریت بچوں کی ہے شہریوں کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سے ملیریا کے مچھروں کو مارنے کیلئے اینٹی سپرے نہیں کیا گیا ہے جس سے بیماری شدت اختیار کرگیا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں