بسیمہ ، بچے کا آغواکے بعد بے دردی سے قتل،مسخ شدہ لاش ویرانے میں پھینک دی

بسیمہ(نامہ نگار) بسیمہ کے علاقہ زیک میں درندوں نے ایک معصوم بچے کو آغوا کرکے بے دردی سے قتل کرکے بچے کی مسخ شدہ لاش پہاڑوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں بچے کے سر پر بھاری پتھر مار کر اسے بڑے بے رحمی سے قتل کیا گیا واضح رہے بچہ کل صبح بھیڑ بکریاں چرانے گھر سے نکلا تھا ،رات کو گھر نہیں آیا تو بچے کی ورثاءنے اسکے تلاش شروع کردی، آج صبح بچے کی لاش زیک کے پہاڑی سلسلے سے برآمد ہوئی بچے کو بھاری پتھر مار مار کے قتل کیا گیا ہے انتظامیہ نے بچے کی لاش سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرکے خاموش ہوگئے ہیں لواحقین اپنے مدد آپ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں