بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر پابند ی کا مطالبہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائمقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل کے زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرملک نصیر شاہوانی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد سے مقامی زمینداروںکونقصان ہورہاہے ہمارے پاس اتنی پیازموجود ہیں جو پوری ملک کی ضرورت پوری کرسکے، وفاقی حکومت ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر پابند ی عائد کردیں،نکتہ اعتراض پر سینئر صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ زیارت میں گزشتہ ایک ماہ سے سوئی گیس کی فراہمی مکمل بند ہے حالانکہ حالیہ سیلاب اور مون سون بارشوں سے گیس پائپ لائن کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ،سوئی سدرن گیس کمپنی زیارت کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے ،اس موقع پر پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگائی ہے ،فوری طورپر صوبے میں نئے گیس کنکشن پر پابندی ختم کی جائے ،کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب سے بلوچستان آنیوالے کھاد کے ٹرک روکے جارہے ہیں ،کھاد نہ آنے سے یہاں کھاد بہت مہنگی ہورہی ہے ،انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے شاہراہوں کی تباہی سے 4سو ارب روپے کا نقصان ہواہے وفاقی حکومت ہمیں صرف 10ارب روپے دے رہاہے ،جو صوبے کیساتھ مذاق کے مترادف ہے ،صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان نے کہاہے کہ بلوچستان میں سیلاب کے نقصانات کے ازالے کیلئے وفاق سے بات کی جائے ،وفاق سے بات چیت کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ،قائمقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کی تشکیل کیلئے وزیراعلی بلوچستان سے بات کرونگا،بلوچستان اسمبلی میں پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے کی جانب سے توجہ دلاﺅ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کی جانب سے کوئٹہ کے مین سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور نشہ کرنیوالوں افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا جوکہ ایک مستحسن اقدام ہے لیکن دوسری جانب منشیات کے عادی افراد سٹی نالے سے نکل کر شہر بھر میں پھیل گئے جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر اور اسکے مضافات میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہے اس وجہ سے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کررہاہے حکومت منشیات کے عادی افراد کیخلاف اب تک کیا اقدامات اٹھائے ہیں ہمیں تفصیل دی جائے ،جس پر صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ سٹی نالے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آپریشن کیا جہاں پر پولیس پر فائرنگ کی گئی نو مقدمات میں مطلوب ملزم مارے گئے بہت سے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سٹی نالے کو بند کردیا گیا ،میں اس حوالے سے پولیس وقانون نافذ کرنیوالوں کو ہدایت کرونگا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پھیلنے والے منشیات کے عادی افراد کیخلاف کارروائی کی جائے جس پر تحریک التواءکو نمٹادیا گیا ،رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے توجہ دلاﺅ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ مواصلات وتعمیرات میں قلی کی خالی آسامیوں پر ٹیسٹ وانٹریو مکمل ہونے کے باجود تقرر نامے جاری نہ کرنے کے کیا وجوہا ت ہیں کیا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو قل کے خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس بابت تفصیل فراہم کی جائے ،صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو کی یقین دہانی پر توجہ دلاﺅ نوٹس کو نمٹادیا گیا ،قائمقام اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 24ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں