سابق ترجمان حکومت بلوچستان کو وصول کی گئی دوہری تنخواہ واپس جمع کرانیکا نوٹس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کو دوہری تنخواہ واپس جمع کرانے سے حکومت نے اس متعلق اخباری نوٹس جاری کر دیا گیابلوچستان حکومت کے سابق ترجمان لیاقت شاہوانی کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے نوٹس جاری کر دیا گیا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق ترجمان لیاقت شاہوانے نے دوہری تنخواہ کی مد میں 22 لاکھ 94 ہزارروپے سے زائد قومی خزانے سے وصول کیئے اور بارہاانہیں تحریری وزبانی آگاہ کیا گیا کہ پیسے واپس جمع کرائیں یاقت شاہوانی ماہانہ اقساط پر مطلوبہ رقم جمع کرانے پر راضی بھی ہوئے تھے اور دو اقساط جمع کرانے کے بعد 12 لاکھ 35 ہزار200 روپے بقایا ہے، نوٹس میں لیاقت شاہوانی کو کہا گیا ہے کہ اگر فوری طورپر پیسے جمع نہ کرائے گئے تو ان کے خلاف انٹی کرپشن میں ایف آئی آردرج کی جائے گی۔وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹس پر سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ دوہری تنخواہ کی مد میں 11لاکھ روپے حکومت کو واپس کرا چکا ہوں، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف پچھلے سال کے واجبات ہیں میں نے کہا حکومت میرے واجبات دوہری تنخواہ کی مد میں ایڈجیسٹ کریںلیکن ایک سال کے دوران صوبائی سول سیکرٹریٹ کے 50 چکر لگا چکا ہوں لیکن واجبات کی ادائیگی میں محکمہ سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے سرکار اپنے پیسے تو مانگ رہی ہے میرے واجبات مجھے نہیں دے رہی۔


