ن لیگی رہنماؤں اور وفاقی وزراءکے اجلاس کی آڈیو لیک ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم ہاوس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزراءکے اجلاس کی آڈیو لیک ہو گئی۔آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزراءپی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔لیک ہونے والی آڈیو میں وزیرِ داخلہ رانا ثنا ، خواجہ آصف، ایاز صادق سمیت دیگر رہنماوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔وزیر اعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے، لیک ہونے والی آڈیو نے وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی اور رازداری سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے۔کیا وزیراعظم ہاؤس اتنا غیرمحفوظ ہے کہ وہاں ہونے والی گفتگو کہیں اور سنی جاسکتی ہے.آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد کیا وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی اجلاس ہوسکتا ہے؟حکومت اس بارے میں کیا کرنے جا رہی ہے، ابھی تک کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔مسلم لیگ ن کے ارکان اور وفاقی وزراءوزیراعظم ہاؤس کے اجلاس کی آڈیو لیک پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں