پشاور، آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل، شہری نالے میں گر گئے

پشاور(انتخاب نیوز) پشاور کے علاقے گھڑی حمزہ میں سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران چند شہری دھکم پیل سے آٹے ٹرک کے قریب نالے میں گر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں سرکاری آٹا گندے نالے کے قریب تقسیم کیا جانے لگا، شہری سستے آٹے کی خریداری کے لیے اپنی باری کا انتظار کیے بغیر ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے اور دھکم پیل سے چند شہری گندگی اور چند غلاظت سے بھرے گندے نالے میں گر گئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ آٹے میں بدنظمی کا واقعہ داودزائی تھانا کے قریب ہوا ہے، بدنظمی کے وقت پولیس وین موجود تھی رش زیادہ ہونے سے دھکم پیل ہوئی۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر احمد بنگش نے کہا کہ ہمیں ضرورت کے حساب سے آٹا یا گندم نہیں مل رہا، آٹے کی تقسیم کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ہے۔ خیال رہے کہ پشاور میں سرکاری آٹے 20 کلو گرام تھیلا 980 پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں