کراچی، آئی ٹی کے کاروباری مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز روانہ ہوئے۔ پولیس کے مطابق آگ ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر لگی ہے جسے بجھانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بھی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے جبکہ عمارت کو خالی کرایا جارہا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شہر بھر میں فائر سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور مزید چار گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


