سوشل میڈیا غصہ اور منفی جذبات کو فروغ دے رہا ہے، انتونیو گوتریس
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہمارا ڈیٹا خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے، اسے تبدیل کرنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز غصہ اور منفی جذبات کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غصے اور منفی جذبات کو فروغ دینے کی وجہ سے معاشروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نفرت پر مبنی بیانات اور غلط معلومات تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


