بلوچستان4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،11یونین کونسلوں کی 57 وارڈز میں پولنگ کاعمل جاری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ،چاراضلاع ضلع موسی خیل،مستونگ،ضلع دکی اورضلع لورالائی کے گیارہ یونین کونسلوں میں انتخابات کا عمل عمل جاری ہے۔ مجموعی طورپر 223 امیدوار وں کے درمیان مقابلے ہے،الیکشن کمیشن اسلام آباد اور الیکشن کمیشن بلوچستان میں کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں۔بلوچستان کے چار اضلاع کی 11یونین کونسلوں کی 65 وارڈز میں آج الیکشن ہورہی ہے، پولنگ کاعمل صبح 8بجے شروع ہواجو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گا،واضح رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ان وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 28اگست 2022کی تاریخ مقرر کی تھی،تاہم سیلاب اور بارشوں کے باعث ان حلقوں میں پولنگ کے عمل کو موخر کردیاگیا تھا جہاں پر آج پولنگ کاآغاز ہوچکا ہے،بلوچستان کے جن چار اضلاع میں آج پولنگ ہورہی ہے ان میں ضلع موسی خیل کی چار یونین کونسلوں کی 30وارڈز، ضلع دکی کی دو یونین کونسلوں کی12وارڈز،ضلع مستونگ کی چار یونین کونسلوں کی 22 وارڈز جبکہ لورالائی کی ایک یونین کونسل کی ایک وارڈ کیلئے پولنگ ہوگی اس سلسلے میں تمام حلقوں میں مجموعی طورپر 67پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں