ملالہ یوسف زئی کی فلم پروڈکشن کمپنی نے ہولی وڈ فلمیں بنانا شروع کردیں

نیویارک :دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کی جانب سے بنائی گئی فلم پروڈکشن کمپنی نے امریکی ویب سیریز اور ہولی وڈ فلموں کو بنانے کا آغاز کردیا۔شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی ایکسٹراکری کلر نے ایپل پلس ٹی وی کیلئے دستاویزی فلم سمیت فیچر فلم بنانے کا کام شروع کردیا۔ملالہ یوسف زئی اور ایپل پلس ٹی وی کے درمیان فلمیں، شوز، دستاویزی فلمیں اور ڈرامے بنانے کا معاہدہ مارچ 2021 میں طے پایا تھا، جس کے بعد اب ان کی پروڈکشن کمپنی نے فلموں پر کام شروع کردیا۔ورائٹی کے مطابق ابتدائی طور پر ملالہ یوسف زئی بطور پروڈیوسر جنوبی کوریا کی ماہیگیر خاتون کی زندگی پر دستاویزی فلم بنائیں گی، ساتھ ہی وہ بطور پروڈیوسر ایپل پلس ٹی وی کی ایک اوریجنل فلم کو بھی پروڈیوس کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں