گوادر، ماہی گیروں پر سیکورٹی اہلکاروں کا مبینہ تشدد، نوجوان زخمی، نیول بیس پر دھرنا

گوادر (انتخاب نیوز) اورماڑہ کے مقامی لوگوں کا بحریہ کے ماہی گیروں پر تشدد کیخلاف احتجاج۔ وحید بلوچ جسے بحریہ کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، شدید زخموں کے ساتھ تاحال نیوی کی تحویل میں ہے۔ پسنی میں بحریہ کے اہلکاروں کی جانب سے ماہی گیروں کو مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا، جس کیخلاف اورماڑہ، گوادر سمیت بلوچستان میں احتجاج شروع ہوا۔ ماہی گیر بشمول خواتین اور بچے نیول حکام کیخلاف جناح نیول بیس اورماڑہ کے باہر احتجاج اور دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں