فپواسا بلوچستان چیپٹر کا اجلاس، آج پریس کانفرنس ہوگی

کوئٹہ:فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اینڈ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) بلوچستان چیپٹر کے جنرل باڈی کااجلاس گزشتہ روز جامعہ بلوچستان میں ہوا۔اجلاس کی صدارت فپواسا بلوچستان چیپٹر کے صدر ڈاکٹر حسین بخش مگسی نے کی۔اجلاس میں فپواسا کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور اے ایس اے بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ بڑیچ،جامعہ بلوچستان کے سیکرٹری پروفیسر عبدالباقی جتک،فپواسا بلوچستان کے سیکرٹری انجینئر وقار حضور،لسبیلہ یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری محمد نصیر کاکڑ،خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے صدر انجینئر اسماعیل مری،تربت یونیورسٹی کے ڈاکٹر عدیل بلوچ، جامعہ بلوچستان کے ڈاکٹرمحب اللہ کاکڑ، پروفیسر ہاشم جان کھوسہ اور عبدالقدوس کاکڑ نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے بھر کے جامعات کو درپیش مسائل پرتفصیلی بحث کی۔بیان میں کہاگیاکہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کااعلان آج بذریعہ پریس کانفرنس کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں