ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا،مفتاح اسماعیل

اسلام آ باد(انتخاب نیوز) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہماری معیشت کے ساتھ جوکیا وہ ناقابل معافی تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما تحریک انصاف سینیٹر شوکت ترین کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک تقریبا دیوالیہ کردیا تھا مگر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شوکت ترین نےآئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، آپ نے سیلز ٹیکس17فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا لیکن اسے صفر کردیا۔ شوکت ترین کو مخاطب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آپ نے پیٹرول پربے بنیاد اور غیرپائیدار سبسڈی دی، پیٹرول لیوی ہر ماہ4سے30روپے تک بڑھانے پر اتفاق کیا مگر اسے صفر پر لے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں