ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4مشتبہ افراد ہلاک

ٹانک(انتخاب نیوز)سکیورٹی فورسز کی رنوال کے قریب کارروائی میں 4مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ٹانک میں رات گئے سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ رنوال کے مقام پرمشتبہ افرادسے آمنا سامنا ہوگیا۔ مشتبہ افراد7موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ مشتبہ افراد کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جب کہ مشتبہ افرادکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں