کسان اتحاد کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع

اسلام آباد (انتخاب نیوز)کسان اتحاد کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لئے اسلام آباد میں دھرنا آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد کے وفد کی آج وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے۔دوسری جانب ذرائع کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وزیر داخلہ اور مشیر قمر زمان کائرہ سے ملاقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کسان اتحاد کے مطالبات کی منظوری کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ آج وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے کچھ ہی دیر میں وفد کی ملاقات ہوگی جبکہ ذرائع کسان اتحادزرعی ٹیوب ویل کی بجلی کے یونٹس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ منظور کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری خالد حسین باٹھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے آخری ریکوسٹ ہے ہماری ڈیمانڈ پوری کی جائیں، اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہمارا سخت ردعمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں