اوستہ محمد راشن کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرین پر پولیس کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

اوستہ محمد(آن لائن)اوستہ محمد کیٹل فارم میں راشن تقسیم پر لڑائی،پولیس کی فائرنگ سے 35سالہ نوجوان جاں بحق ،مقتول کے ورثا کا تھانہ کیٹل فارم کے سامنے روڈ بلاک مظاہرہ کیاگیا،تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری این جی اوز کی جانب سے کیٹل فارم کالونی میں راشن تقسیم ہو رہا تھاکہ سیلاب متاثرین ڈھائی ہزار کے لگ بھگ لوگ تھے لوگوں نے بد نظمی کی تو پولیس اور عوام میں لڑائی ہو گئی پولیس نے فائرنگ کی پولیس کی فائرنگ سے 35سالہ نوجواں نوریز مستوئی جاں بحق ہوگئے نوریز کا تعلق گوٹھ نظام الدین مستوئی سے تھا ۔ قتل کے بعد مستوئی برادری نے کیٹل فارم تھانہ کے سامنے احتجاج کر کے روڈ بلاک کر دیا اور فائرنگ کرنے والے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کریں گے کہ گولی کس کی لگی ہے جبکہ آخری اطلاع تک احتجاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں