گیمیبیامیں بھارتی کھانسی کاشربت پینے سے 66بچے ہلاک
نئی دہلی /نیویارک:افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی دوااستعمال کرنے سے 66بچے ہلاک ہوگئے ،افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے 4 سیرپ میں آلودگی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بھارتی سیرپ 66 بچوں کی ہلاکت کی وجہ ہوسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیرِ تفتیش دوا ایک بھارتی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔
Load/Hide Comments


