وومن پولیس سٹیشن اور سریاب تھانہ کی کارروائی مغوی بچہ بازیاب
کوئٹہ:کوئٹہ میں تھانہ نیو سریاب اور وومن پولیس اسٹیشن کی مشترکہ کارروائی ، کمسن مغوی بچے کو 14گھنٹے کے اندر اندر بازیاب کرالیا ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نیو سریاب کے ایریا سریاب ملز میں احساس پروگرام کے تحت خواتین کو پیسے تقسیم کرنے کے دوران ایک عورت نے اپنے کمسن بچہ محمد بعمری ڈیڑھ سال کو اپنے ایک رشتہ دار کے بچی بعمری 6/7 سالہ کے گود میں بھٹا کر خود لائن میں پیسے لینے کھڑی ہوگئی تو کچھ دیر بعد ایک خاتون نے آکر بچی کو دس روپے دے کر بچہ لے لیا اور کہا کہ میں سنبھال لونگی تم جاکر اس کے والدہ کو بلاو۔ بچی کے چلی جانے پر وہ عورت بچہ کو اغوا کر کے فرار ہوگئی اطلاع پاکر ایس ایچ او نیو سریاب غلام رضا شاہوانی، ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی ، ایس پی سریاب ڈویژن شعیب مسعود موقع پر پہنچ گئے ۔ والدہ کے رپورٹ پر بچے کی اغوا کا مقدمہ بجرم زیر دفعہ 364A ت پ وومن پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی۔جس کے بعد ایس ایس پی اپریشن عبدالحق عمرانی کی ہدایت پر بچی کی بازیابی کیلئے ایس ایچ او نیو سریاب غلام رضا شاہوانی، ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی،ایس آئی اوعبدالعزیز بزدار،ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن میڈم زرغونہ کاکڑ و دیگر پر مشتمل ایک ٹیمیں تشکیل دے کر علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور 14گھنٹوں کے اندر اندر اغوا شدہ کمسن بچہ بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔


