بلوچستان میںحادثات، واقعات میں ایک شخص قتل 9زخمی

نوکنڈی، اوتھل (انتخاب نیوز) نوکنڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حاجی سہراب خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویزذرائع کےمطابق حاجی سوراب خان اپنی گاڑی لوڈ کر کے گھر کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے زور آباد کے مقام پر شاہراہ پران کے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے حاجی سوراب خان موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا ایک ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا، مقامی لیویزنے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثناءلسبیلہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کی دور افتادہ تحصیل کنراج کے علاقے گجرو پھٹ کے مقام پر علی خان بروہی مسافر بس الٹ گئی جس کے باعث سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں دھدر پروجیکٹ کنراج اور وندر ڈیم کی گاڑیوں میں رورل ہیلتھ سینٹر وندر ریفر کریا گیا۔جن میں دو شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیاجبکہ دوسرے حادثے میں وندر کے قریب ناکہ کھارڑی کے علاقے میں موٹر سائیکل گرنے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں مرک 1122 کے ڈاکٹر عدیل اپنے رضاکاروں کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچےاور زخمیوں کو مرک 1122ریسکیو سینٹر وندر منتقل کیااور طبی امداد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں