اسلام آباد پولیس میں خواجہ سرا کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسلام آبا د پولیس نے خواجہ سرا کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے کانسٹیبل کی اسامی پربھرتی کے لئے جو اشتہار دیا گیا ہے اس میں خواجہ سرﺅاں کا کوٹہ بھی شامل ہے۔خواجہ سرﺅاں کو بھی پولیس میں بھرتی کے لئے دیگرمرد اور خواتین امیدواروں کی طرح انٹری ٹیسٹ، میڈیکل اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔خواجہ سراں کی بھرتی کا فیصلہ پروٹیکشن بل رائٹ ایکٹ2018 کے تحت کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


