نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل کیلئے ہمیں اسمبلی لاناچاہتے ہیں ، شیخ رشید
راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ہونےوالی میٹنگ پاکستان کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔حکومت نے ملک کاسیاسی اورمعاشی دیوالیہ نکال دیاہے۔ہمیں اسمبلی اس لیے لاناچاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے۔10روزمیں فائنل راﺅنڈ ہوگا۔اکتوبرنومبر فیصلہ کن ہوگا۔لانگ مارچ یاالیکشن کی تاریخ،ایک کاہوناضروری ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز توئٹر پر جاری بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کےساتھ ہوتے ہیں،ظالموں کےساتھ نہیں۔نیب کی عدالتیں4اورکیس3رہ گئے ہیں۔ڈارکوآئی ایم ایف اور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔بجلی کے بعد سردیوں میں گیسں کابحران سر پرآگیا۔اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آﺅٹ کم ہوتا ہے۔رانا ثناءاللہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔


