عمران خان جلدی الیکشن چاہتے ہیں تو پنجاب اورکے پی اسمبلیاں تحلیل کردیں: مصدق ملک

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصد ملک نے کہا ہے کہ اگر عمران خان جلدی الیکشن چاہتے ہیں تو پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلیاں تحلیل کردیں، الیکشن جلدی ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کی کچھ سینئر قیادت عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے حالیہ بیانات پر خوش نہیں ہے۔اسی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر ملک میں الیکشن کا ماحول بنتا ہے تو پیپلز پارٹی الیکشن کی مخالفت نہیں کرے گی، لیکن اگر یہ سازش ہے تو ہم اسکا حصہ نہیں بنیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین پارٹی چھوڑنے والے ہیں اور تحریک انصاف سکڑ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں