آئی جی بلوچستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو من گھڑت و پروپیگنڈا قرار

کوئٹہ:آئی جی بلوچستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان کی موجودگی میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جا رہی ہے ترجمان سی پی او نے اسے من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ آئی جی بلوچستان کا گن کلچر کے حوالے سے احکامات بلکل واضح ہیں اور اس ضمن میں پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات بھی عوام کے سامنے ہیں لہذا اس قسم کے غلط ویڈیوز سے عوام میں فورسز کے خلاف کئے جانے والے منفی پروپیگنڈوں سے اجتناب کیا جائے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے واقع کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ثائبر ونگ ایف آئی اے سے مذکورہ ویڈیو کو چلانے والے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کافورسز کے خلاف بغیر تحقیق غلط بیانات و ویڈیو چلانے کے حوالے سے کاروائی کی سفارش بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں