صوبائی دارالحکومت میں پیش آنے والے حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی

کوئٹہ/ژوب :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ژوب میں پیش آنے والے حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں تیزرفتار ی کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔دوسری جانب ژوب کے علاقے توریان کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گلان شاہ ولد تیمور شاہ جاں بحق ہوگیاجس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں