پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، عمران خان سمیت 100 افراد پر مقدمہ درج

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور علی نواز سمیت 100 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجگانی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے قیادت کے ایماءپرسری نگر ہائی وے کو بلاک کیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھراو اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں