شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان بحری تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ

سیئول (ویب ڈیسک) شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان سمندری تنازع کے تناظرمیں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اعلان کیا کہ شمالی کوریا کے ایک تجارتی جہاز نے دونوں ممالک کے درمیان سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

سیئول حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بحریہ نے جہاز کو پہلے خبردار کیا اور حکم نہ ماننے پر انتباہ فائرنگ کی۔ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں